English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی وبا کورونا ڈیوس کپ ٹائی بھی آئندہ سال کیلیئے ملتوی

القمر

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے عالمی وبائکورونا وائرس کی وجہ سے ستمبر میں اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان اور جاپان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 2021ء تک ملتوی کر دیا ہے۔ ہفتہ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے تمام ڈیوس کپ ٹائی کے ایونٹس 2021 تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے. ان ملتوی شدہ ایونٹس میں پاکستان اورجاپان کے درمیان ستمبر میں اسلام آباد میں18سے19ستمبر تک شیڈول ایونٹ بھی شامل ہے۔ آئی ٹی ایف نے کورونا کی وجہ سے 2020 میں ہونے والے دیگر ڈیوس کپ ٹائی کے ایونٹس 2021 تک ملتوی کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے مارچ میں پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سلووینیا کو3-0سے شکست دے کر جاپان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے