English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی

القمر

 کراچی: متحدہ عرب امارات کی سول ہوابازی نے پاکستان سے آپریٹ ہونے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یو اے ای نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی اوراس حوالے سے عمل درآمد رات 12 بجے سے شروع کردیا گیا ہے۔

پابندی کے حوالے سے یو اے ای کی سول ہوابازی کے ادارے جی سی اے نے نوٹم جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے عائد کی گئی ہے اور پابندی کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا، یو اے ای کے ایئرپورٹ پر کسی پرواز کو اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پابندی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں محصور پاکستانیوں کی مشکلات بڑھ جائیں گی، پی آئی اے کی دبئی آپریٹ ہونے والی خصوصی پروازیں بھی متاثر ہونگی جب کہ ایمریٹس کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار 14 پروازوں کے علاوہ فلائی دبئی اور اتحاد ایئر کی پروازیں بھی آپریٹ نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے