ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کو چینی بینکوں سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرموصول

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو چینی بینکوں سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرموصول ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قرض کی یہ  رقم ترقیاتی کاموں،کورونا وائرس کی روک تھام اور غیرملکی ادائیگیوں کیلئے استعمال کی جائے گی ۔ 23جون سے اب تک اسٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی اداروں اور اب چینی بینکوں سے مجموعی طور پر 3ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں جو آئندہ ہفتہ جاری ہونے والے زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعدادوشمار میں شامل کیے جائیں گے۔

اس سے قبل مرکزی بینک کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔  دونوں اداروں نے  پچاس پچاس کروڑ ڈالر فراہم کیے۔ جس کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17 ارب 77 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے تھے۔ چینی بینکوں سے موصول ہونے والی رقم کے بعد ان میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں