English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اٹک میں کنوئیں کی صفائی کے دوران گیس بھرجانے سے 6 افراد جاں بحق

القمر

اٹک: نواحی گاؤں بٹھو کی ڈھوک ملیار میں کنوئیں کی صفائی کے دوران گیس بھرجانے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سنجوال کینٹ کے نواحی گاؤں بٹھو کی ڈھوک ملیار میں کنوئیں کی صفائی کے دوران گیس بھرجانے سے 3 جواں سال سگے بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق  ہوگئے جن میں سے 5 کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا، ریسکیو نے 6 نعشیں اور ایک شخص کو زندہ نکال لیا۔

گزشتہ روز محمد رحمت کے گھر کے صحن میں واقع کنوئیں میں صفائی کیلیے ایک شخص اترا ور بے ہوش ہوگیا اس کے بعد یکے بعد دیگرے 6 افراد اترے اور ان میں سے کوئی بھی باہر نہ نکلا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے