English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یاسر حسین نے گرمی ختم کرنے کا حل بتادیا

القمر

پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیڈین اداکار یاسر حسین نے فکر انگیز پیغام شیئر کرتے ہوئے درخت لگانے کا مشورہ دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گرمی کا حل بتاتے ہوئے مداحوں کو درخت لگانے کا مشورہ دیا۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار نے درخت لگانے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ گرم ہوائیں اگر برداشت نہیں ہورہیں تو درخت لگائیں۔‘

واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

اسی تناظر میں اداکار نے مداحوں کو درخت لگانے کا مشورہ دیا ہے تاکہ ہم زمین کے ماحول کو بہتر بناسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے