English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرگودھا میں ٹیچر نے میڈیکل کی طالبہ کو کالج بلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

القمر

سرگودھا میں نجی کالج کے ٹیچر نے دھوکے سے سیکنڈائیر کی طالبہ کو  کالج بلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

سرگودھا کے گاؤں چھیالیس جنوبی کے رہائشی اور لڑکی کے والد محمد ارشد نے پولیس کو بتایا کہ کسی خاتون نے کالج پرنسپل بن کر فون کیا اور بیٹی کی کلاسز شروع کرنے کا بتایا اور کالج بھیجنے کا کہا، اس کا بیٹا بہن کو کالج کے گیٹ پرچھوڑ کرچلا گیا۔

دوسری جانب متاثرہ لڑکی کے مطابق کالج میں کوئی موجود نہ تھا جب وہ واپس جانے لگی تو کالج ٹیچر عادل حیات نے اسے گھر چھوڑ کر آنے کی پیش کش کی تاہم وہ اسے بہانے سے اپنے فلیٹ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس دوران ملزم نے واقعے کی ویڈیو بھی بنالی اور بلیک میل کرنے کی کوشش بھی کی۔ بعد ازاں تھانہ ساجد شہید پولیس نے ملزم عادل حیات کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے