English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ کا شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کا فیصلہ

القمر

دمشق: امریکہ نے شام میں ائیر بیس اور فوجی اڈہ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ نے حالیہ دنوں میں شام کی سرزمین پر ائیربیس اور فوجی اڈہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسکے لئیے رن وے کی تعمیر کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے امریکہ کے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج نے حسکہ کے مشرق میں الیعربیہ کے علاقے تل کوجر میں اپنی عسکری افواج کے لیے بیس قائم کرنا شروع کردیا ہے جس میں فوجی اڈہ اور جہازوں کے لیے ایک رن وے بھی شامل ہے جس کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام میں تعمیر ہونے والے امریکی ایئر بیس کے اطراف میں بیرونی خطرے سے بچاؤ کیلئے اطراف میں کنکریٹ بلاکس کی دیوار بھی کھڑی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے