ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تین ماہ بعد ٹریننگ سے اچھا محسوس ہورہا ہے، مصباح الحق

ووسٹر شائر: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث 3ماہ بعد ٹریننگ سے اچھا محسوس ہورہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث 3ماہ بعد ٹریننگ سے اچھا محسوس ہورہا ہے، لگ رہا تھا کہ وبا کے بعد کھیل میں مسائل ہوں گےلیکن ایسانہیں ہے۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑی فارم میں ہیں،مزیدبہتری آرہی ہے، ہرکھلاڑی کی پلاننگ کی ہوئی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے۔

انھوں کہا کہ دورہ انگلینڈ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھرکرسامنےآئیں گی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم انگلینڈ میں قرنطینہ وقت کے دوران مسلسل ٹریننگ میں مصروف ہے جبکہ دوسرا6 رکنی گروپ بھی انگلینڈ پہنچ گیا جہاں کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آنے کےبعد وہ قومی ٹیم کے کیمپ  کو جوائن کرلیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں