ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیاقت آباد، صدر، لیاری میں مزید 10 شکستہ عمارتوں کا انکشاف

کراچی:  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صدر ٹاؤن ،لیاری ٹاؤن اور لیاقت آباد ٹاؤن میں مزید 10 سے زائد شکستہ اور مخدوش عمارتوں کو خطرناک اور ناقابل استعمال قراردیتے ہوئے مکینوں کو عمارتیں فوری خالی کرنے سے متعلق انتباہی نوٹس جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل کی خصوصی ہدایات پر ماہرین تعمیرات اور انجینئرز پر مشتمل کمیٹی برائے خطرناک عمارات نے حالیہ مون سون بارشوں کے فوری بعد لیاقت آباد ،صدر اور لیاری ٹاؤن میں مختلف عمارتوں کا سروے کیا جس کے نتیجے میں ان علاقوں کی مزید 10 سے زائد عمارتوں کو خطرناک اور ناقابل رہائش اور استعمال قرار دیا ہے جس کے بعد ایس بی سی اے کی جانب سے 422 عمارتوں کی فہرست میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

تمام خطرناک قراردی گئی عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرنے سے متعلق مکینوں کو انتباہی نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں