ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کو پیکیج کے ذریعے معاوضہ دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کو پیکیج کے ذریعے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزراء، اور چیئرمین این ڈی ایم اے بھی ہمراہ تھے۔

وزیراعظم کو ٹڈی دل کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

انجینئر ان چیف پاکستان آرمی/ نیشنل کوآرڈینیٹر این ایل سی سی لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹڈی دل کنٹرول کے پہلے فیز کے لیے نیشنل ایکشن پلان مکمل ہوچکا ہے، افریقہ سے ایران کے راستے اور بھارت سے ٹڈیوں کے داخلے کا امکان ہے، ٹڈی دل کے اس متوقع کے لئے ضروری اقدامات موجود ہیں۔

وزیراعظم نے ٹڈی دل کنٹرول کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے دوسرے فیز کی اصولی منظوری دے دی۔ اجلاس میں متاثرہ کسانوں کو بھی ایک پیکیج کے ذریعے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ کوویڈ 19 کے ساتھ ٹڈی دل حملہ بھی پاکستان کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے، ملک کے غذائی تحفظ کی خاطر حکومت ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی،وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور تنظیموں کے مربوط قومی ردعمل کی ضرورت ہے، متوقع ٹڈی دل حملے سے فصلوں کی پیداوار متاثر نہ ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں