English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سم کے استعمال میں لاپروائی نے جیل پہنچا دیا

القمر

کراچی: ملزم نے بہن کو استعمال کیلیے سم دی اور بہنوئی نے سم اغوا برائے تاوان کے کیس میں استعمال کر ڈالی۔

جسٹس خادم حسین ایم شیخ اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ملزم اسد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ اغوابرائے تاوان کیس میں گرفتار ملزمان سے سم برآمد ہوئی ہے جو میرے کلائنٹ اسد کے نام پر ہے، میرے موکل نے وہ سم اپنی بہن کو دی تھی، ملزم کے بہنوئی نے سم غیر قانونی طور پر استعمال کی، پولیس نے ملزم اسد کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا ملزم دس ماہ سے جیل میں ہے، عدالت نے موقف سننے کے بعد سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔

پولیس کے مطابق 17 جولائی 2019 کو ملزمان نے شہری اسد عمر کو اغوا کیا، مغوی سے 2 لاکھ تاوان طلب کیا گیا تھا، 40 ہزار دینے کے بعد مغوی کو رہا کیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے