English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیس بک پر نازیبا کمنٹ پر دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی

القمر

راولپنڈی: فیس بک پر نازیبا کمنٹ کی بنیاد پر دو گروپوں کے مابین پیدا ہونے والا تنازعہ مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا جس میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ چونترہ کے علاقے سروبہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کا واقع گزشتہ روز پیش آیاتھا۔  فیس بک کی پوسٹ پر مخالف گروپوں کے بچوں نے ایک دوسرے پر نازیبا کمنٹ کیے تھے، بچوں کی لڑائی میں بڑے کو د پڑے اور فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ فائرنگ سے ایک شخص نور محمد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے گیا ہےاور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے