کراچی: حکومتِ سندھ نے عید الاضحی سے قبل سرکاری ملازمین و افسران کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا اعلان کردیا ہے۔
صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی مکمل تنخواہ 27جولائی تک ادا کی جائے گی اور ریٹائرڈ ملازمین کو بھی قبل ازوقت پنشن کی رقم ادا کردی جائے گی۔
صوبائی محکمۂ خزانہ نےقبل ازوقت جولائی کی تنخواہ وپنشن کی ادائیگی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
