ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی کو چار ماہ میں 30 ارب روپے کا نقصان

 کراچی: کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کے باعث ہوا بازی کی صنعت متاثر ہونے سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو چار ماہ میں 30 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن حسن ناصر جامی کے مطابق کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے صورت حال کے بعد  سول ایوی ایشن اتھارٹی کوآمدنی کی مد میں ماہانہ 8ارب روپے نقصان ہورہا ہےجبکہ مارچ سے اب تک 30ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

ڈی جی سی اے اے کے مطابق تمام ائرلائنز نے سول ایوی ایشن سے فی ال حال ائیرپورٹ چارجز نہ لینے کی درخواست کی ہے۔اس متعلق معاملہ سی اے اے بورڈ کو بھیج رہے ہیں۔ بورڈ کی منظوری کے بعدائرلائنز کے سی اے اے چارجز کو کورونا کے بعد لینا شروع کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں