ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ پولیس میں کورونا وائرس کے مزید 176 نئے کیسزسامنے آگئے

 کراچی: سندھ پولیس میں کورونا وائرس کے مزید 176 نئے کیسز سامنے آگئے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گذشتہ دوروزکے دوران محکمہ سندھ پولیس میں کورونا وائرس کے176 نئے کیسز سامنے آئے اب تک 2843 کے قریب افسران اورجوان کوروناوائرس سے متاثرہوچکے ہیں۔ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16 پولیس افسران، جوان شہید ہوچکے ہیں، شہدائے پولیس میں 14 کا کراچی جبکہ 2 کا حیدرآباد رینج سے تعلق تھا، زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد 1609 ہے 1218 افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اوراس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طورپرکام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں