ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائیکورٹ کا عیدالاضحی پر کراچی میں صفائی کے خصوصی انتظامات کا حکم

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں عید الاضحی پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات  کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

عدالتی حکم پر سالڈ ویسٹ بورڈ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل کو فریق بنادیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں عید الاضحی کے موقع پر پر آلائشیں ٹھکانے لگانے، کچرا اٹھانے، بارش کا پانی فوری صاف کرنے اور صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے سے متعلق جسٹس خادم حسین ایم شیخ اور جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے متعلقہ اداروں کو شہر میں جہاں بھی بارش کا پانی موجود ہے اسے فوری صاف کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ جاری حکم نامے میں عدالت نے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے کراچی صاف کرکے متعلقہ اداروں سے 13 اگست کو رپورٹ طلب کرلی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں