English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گھر کی چھت سے اتارتے ہوئے بیل کرین سے نیچے گرگیا

القمر

کراچی میں شہری کو گھر کی چھت سے بیل اُتارنا مہنگا پڑگیا۔

سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں شہری نے سنتِ ابراہیمی کے لئے بیل چھت پر پالاتھا۔ عید سے ایک روز پہلے یہ واقعہ پیش آیا۔

شہری نے بیل کو نیچے اتارنا چاہا تو کرین سے اُتارتے ہوئے بیل توازن برقرار نہ رکھ سکا اور دھپ سے زمین پر گرا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور دوبارہ نہ اٹھ سکا۔

بیل کو غلط طریقے سے باندھنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ بیل گرتے ہی شہری نے اس کے مرنے سے قبل اسے ذبح کردیا۔ بیل کے زمین پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے