ملکی شوبز ستاروں نے جشن آزادی کے موقع پر مداحوں کے لیے پیغامات بھیجے اور تصاویر شیئر کیں۔
دنیا بھر میں موجود پاکستانی آج 74واں جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں تاہم کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کو محدود رکھا گیا ہے البتہ سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شوبز ستاروں نے بھی قوم کو آزادی کی مبارکباد دی۔
اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر کے ذریعے قوم کو مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا پیار، جذبہ، حب الوطنی ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ یہ قوم سبز وسفید رنگ کے پرچم میں یوں ہی متحد رہیں، میں ہمیشہ ملک سے محبت اور حفاظت کا عہد لیتا ہوں۔
اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ ہمیں وطن سے محبت کے پیغام کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں اور پاکستان ہمیشہ سلامت رہے۔
#HappyBirthdayDearPakistan May Allah give us all taufeeq to make him the center of our existence and understand his message with all our honesty. May Allah bless Pakistan. 💚
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) August 13, 2020
اداکار عدنان صدیقی نے بھی ٹوئٹر کے ذریعے جشن آزادی کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن کی آزادی کے لیے تاریخ ہمارے آباؤ اجداد کے خون سے بھری پڑی ہے۔
As we celebrate our 74th I’ Day, I cannot but feel an overwhelming sense of pride towards our country. History is replete with heroic struggles of our ancestors who martyred themselves selflessly so that us, the future generations, could enjoy the fruits of an independent nation. pic.twitter.com/kPJKCatC9t
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) August 13, 2020
اداکارہ وینا ملک نے بھی ٹوئٹر کے ذریعے مبارکباد دی۔ انہوں نے جشن آزادی مناتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سبزحلالی پرچم کو چوم رہی ہیں۔
