English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے خاتون زخمی

القمر

 راولپنڈی: بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی جاری ہے جس نے آج بھی بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک خاتون کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر پر سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کا پاکستانی فوج نے موثر جواب دیا تاہم بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے