English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آصف زرداری آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی

القمر

 اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری توشہ خانہ ریفرنس میں آج احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے، کشیدگی کے پیش نظر عدالت کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری توشہ خانہ ریفرنس میں پیشی کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ آصف زرداری کی پیشی کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے احتساب کورٹ کے سخت سکیورٹی انتظامات کرلیے، ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے ملازمین اور کام کی غرض سے آنے والے شہری اپنے ضروری کاغذات ہمراہ رکھیں گے، متعلقہ افراد کے علاوہ کسی شخص کو داخلے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، احتساب عدالت کو چاروں اطرف سے باڑ لگا کر بند کردیا جائے گا اور شہریوں کے لیے متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے