English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوشہرہ میں چھ سالہ بچی کوتشدد کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

القمر

 پشاور: نوشہرہ میں چھ سالہ معصوم بچی سیما کوتشدد کرکے قتل کرنے والا درندہ صفت سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین نے پولیس لائن نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ چھ سالہ معصوم سیما پندرہ اگست کو دوپہر گھر سے نکلی لیکن واپس نہیں آئی جس پر اس کے لواحقین نے بچی کی تلاش شروع کی۔سہ پہر کوایک ویران پولٹری فارم میں سیما کی تشد زدہ لاش ملی۔

پولیس کے مطابق بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال بھجوایا گیا گیا جس کی رپورٹ میں جنسی تشدد کی رپورٹ تاحال نہیں آئی، اس افسوناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کیپٹن نجم الحسنین کی سر براہی میں انوسٹی گیشن نورجمال خان مشتمل تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کے گھر کے آس پاس کے لوگوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا، کئی افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور گھروں کی تلاشی لی گئی۔بلاخر ایک گھر سے دُھلے ہوئے کپڑے ملے جس پر نشانات تھے، ملزم کو شامل تفتیش کیا گیا جس نے دوران تفتیش اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کر لیا، سفاک ملزم سید ولی عرف جانان ساکن باجوڑ حال حمزہ رشکہ کو گرفتار کر لیاگیا ہے، ملزم مصعوم بچی کا پڑوسی ہے اور بائیں ہاتھ سے معمولی معذور بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے