ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے جب کہ گرفتار ہونے والے دہشت گرد کی شناخت لیاقت خان کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد کو لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیاہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم حزب احرار سے تھا اور دہشت گردوں کا ہدف شہر لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں