English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور افغانستان کے باہمی اتفاق سے باب دوستی دو طرفہ آمدورفت کیلئے بحال

القمر

چمن: چمن سرحد پر باب دوستی پاکستان اور افغانستان کے باہمی اتفاق سے دوطرفہ پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق بارڈر 7 روز تک پیدل آمدورفت کے لیے کھلا رہے گا، سرحد سے دوطرفہ تجارت کا سلسلہ بھی بحال ہے اور مال سے بھرے ٹرک سرحد عبور کررہے ہیں جب کہ بارڈر پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چمن باب دوستی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث مسلسل 6 ماہ سے بند تھا تاہم اب گیٹ کو تجارت اور مسافروں دونوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد گیٹ معمول کے مطابق صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے