ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جھوٹ اور پروپیگنڈا سے سی پیک کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی،عاصم سلیم باجوہ

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جھوٹ اور پروپیگنڈا سے سی پیک خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

اپنی ٹوئٹ میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور پروپیگنڈا کے ذریعے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک ) کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

عاصم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں میں روزگار کے مواقع سے متعلقہ تمام اشتہارات ہماری ویب سائٹ پر لگائے جائیں گے، سی پیک میں نوکریوں سے متعلقہ تمام جھوٹ پر مبنی خبروں کو نظر انداز کیا جائے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں