اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے نیب آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم کی دستاویزات شیئر کردیں۔
شبلی فراز نے قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مجوزہ مسودے کی نقل اپنی ٹوئٹ میں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے مسلم لیگ نواز لمیٹڈ مطالبہ کررہی تھی کہ این آر او کس نے مانگا۔ حضور والا یہ ہیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے این آر او مانگا گیا۔
کئی دنوں سے مسلم لیگ نواز لمیٹڈ ڈیمانڈ کر رھی تھی کہ NRO کس نے مانگا۔ حضور والا یہ ھیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے NRO مانگا گیا ۔ تاریخ گواہ ھے کہ ھر بار PMLNکی قیادت نے ملک اور قانون سے فرار کا راستہ اختیار کیا ھے pic.twitter.com/EwDxNzezgG
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) August 23, 2020
شبلی فراز نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہر بار ملک اور قانون سے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے۔
