English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے ضلع کیماڑی بنانے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

القمر

 کراچی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ضلع کیماڑی بنانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔

رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف عامر لیاقت حسین نے ضلع کیماڑی بنانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔ اس موقع پر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میری پٹیشن کو وزیراعظم عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے، بڑی منصوبہ بندی سے حکومت سندھ کام کر رہی ہے، فضل الرحمان کے بھائی کو تعینات کرنا بھی منصوبہ بندی کا حصہ تھا جب کہ بلدیاتی حکومت ابھی قائم ہے اس سے مشورہ بھی نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے