ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں دریا کی زمین پر قبضہ ختم کروانے کے لیے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

 راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے دریائے سواں میں طغیانی اور ملحقہ علاقوں، آ بادیوں میں سیلابی پانی داخل ہونے  کے باعث شہریوں کے بھاری مالی نقصان کی بنیاد پر  ’’پنجاب ریور (دریا)ایکٹ‘‘ کے تحت کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمشنر دفتر میں منعقدہ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق دریائے سواں کے اطراف اس کی سرکاری زمین کے بڑے حصوں پر قبضے ہوچکے ہیں۔ کئی گروپ یہ زمیں فروخت کر چکے ہیں جس سے دریائے سواں کی چوڑائی کم ہوگئی ہے جو ملحقہ آبادیوں میں سیلاب کا سبب بن رہی ہے، اس لئے دریا سواں کی تمام اراضی 1947 کے ریکارڈ کے مطابق واگزار کرائی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قابض افراد کی لسٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کئے جائیں گے اور زمہ داران کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا جائے  گا۔ سئنیر ممبر بورڈ آف ریونیو  بابر تارڑ نے اس فیصلہ کی منظوری دے دی ہے،انتظامیہ نے محکمہ مال سے اس بابت باقاعدہ ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔

واضح رہے اس ایکٹ کے تحت تمام دریاؤں اور سرکاری نہروں کی زمینوں پر قبضہ،تعمیرات ، فروخت پر پابندی اور ان میں سے کسی کا بھی ارتکاب فوج داری جرم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں