English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جبری گمشدگیاں ظلم ہیں اور ظلم کے خلاف لڑنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

القمر

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیاں ظلم ہیں اور ظلم کے خلاف لڑنا ہوگا۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ عاشور پر پیغام میں کہا کہ ظلم، جھوٹ اور زیادتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حضرت امام حسینؓ کی پیروی کرنی چاہیے، ظلم اور جھوٹ خواہ گھر کے قریب ہوں یا دور کشمیر اور فلسطین میں ہو، ان کے خلاف لڑنا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تشدد اور جبری گمشدگیاں بھی ظلم ہے، اس بار یوم عاشور اور جبری گمشدگیوں کے خلاف عالمی دن ایک ہی دن پر منائے جا رہے ہیں، آج کے دن ہمیں انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کی مذمت اور مزاحمت کرنی چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جھوٹ و ظلم، عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں کی جانب سے استعمال کیا جانے والا ایک ہتھیار ہے، عوام کو ان جنونیوں کے مذموم سازشوں سے خبردار رہنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے