English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیریوں نے کربلا کی طرح کشمیر کو معرکہ حق و باطل کی مثال بنادیا، وزیراعظم

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے کربلا کی طرح کشمیر کو معرکہ حق و باطل کی مثال بنادیا۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور پر پیغام میں کہا کہ آج مسلمان حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی کی یاد تازہ کررہے ہیں، جذبہ شبیریؓ ایمان و یقین، سچائی، اصول پسندی کی روایت کو جلا بخشتا ہے، راہ حق میں ہر پریشانی خندہ پیشانی سے قبول کرنا اسوہ حسینؓ کا پیغام ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی اقدار کے لیے کسی قربانی کو راہ خدا میں نچھاور کردینا ہی کامیابی ہے، جذبہ قربانی سے ہم اپنے وطن اور اقوام عالم میں قابل ذکر کردار ادا کرسکتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مظلوم کشمیریوں نے حق پر قائم رہتے ہوئے سنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا، کشمیریوں نے کربلا کی طرح کشمیر کو معرکہ حق و باطل کی عظیم مثال بنادیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے