English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام نواز شریف کو نہ صرف وطن واپس بلکہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں، مریم نواز

القمر

 لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام نوازشریف کو نہ صرف واپس پاکستان بلکہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے پر بھیرہ میں عوامی استقبال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھیرہ میں قیام کے دوران کراچی سمیت مختلف علاقوں کے لوگوں سے ملاقات کی، بھیرہ میں لنچ کے لیے رکنے پر لوگوں نے مجھے گھیر لیا اور نوازشریف کے بارے میں پوچھا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام نوازشریف کے ساتھ پہلے سے بڑھ کر پیار کرنے لگے ہیں جب کہ عوام نواز شریف کو واپس دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ نظام سنبھالیں اور پاکستان کو ٹریک پر لائیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کام کو کوئی نہیں مٹا سکتا، آپ جو بھی کرلیں، پروپیگنڈہ کرلیں یا الزام تراشی، کام تو بولے گا، مذہب کارڈ کھیلیں یا غداری کارڈ استعمال کرلیں لیکن کام تو بولے گا تاہم اب عوام اس مصیبت سے نجات مانگ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے