English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملیر ندی میں بہہ جانے والی موٹر سائیکلوں کو نکال لیا گیا

القمر

کراچی: ابراہیم حیدری پولیس کو 5 لاوارث موٹر سائیکل ملیں تھیں جس میں 4 مالکان لے جا چکے ہیں ۔ ایس ایچ او چوہدری شاہد

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں میں بہنے والی موٹر سائیکلوں کو ملیر ندی سے نکال لیا گیا ہے،  اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک وائرل ہوئی جس میں دیکھایا گیا ہے کورنگی کراسنگ ملیر ندی میں بہہ جانے والی موٹر سائیکل نکال کر وہاں پر جمع کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او ابراہیم حیدری چوہدری شاہد سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ملنے والی 5 لاوارث موٹر سائیکلیں پولیس کو دی گئی تھیں، جس میں 4 افراد شناخت کے بعد اپنی موٹر سائیکل لے گئے ہیں، جب کہ ایک موٹر سائیکل تاحال تھانے میں کھڑی ہے۔

چوہدری شاہد نے بتایا کہ کچھ موٹر سائیکلیں ان کے مالکان ملیر ندی کے قریب سے ہی اپنے ہمراہ لے گئے تھے، ملیر ندی سے ملنے والی موٹر سائیکل کے حوالے سے ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا نواز گوندل سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس ایسی کوئی موٹر سائیکل نہیں ہے جو ملیر ندی یا کاز وے سے لاوارث حالت میں ملی ہو اور اسے پولیس کے حوالے کیا گیا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے