English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انسانی اعضا کی خریدو فروخت میں ملوث بین الاقوامی گروہ گرفتار



گروہ غیر قانونی پیوندکاری میں بھی ملوث ہے اور عالمی سطح پر رابطے رکھتا ہے(فوٹو، فائل) گروہ غیر قانونی پیوندکاری میں بھی ملوث ہے اور عالمی سطح پر رابطے رکھتا ہے(فوٹو، فائل)

 لاہور:  ایف آئی اے نے انسانی اعضاء گردے اور جگر کی غیر قانونی پیوند کاری کے ایک بین الاقوامی گروہ کو پکڑ لیا۔

لاہور ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سردار ماورخان کے مطابق گینگ کے سربراہ  کے ساتھ سات ممبران بھی شامل ہیں۔ گروہ کے چین اور دیگر ممالک میں اہم ارکان ہیں  جبکہ فیلڈ آپریٹر غریب اور نادار افراد کو چین اور دوسرے ممالک لے جانے کے لئے راغب کرتے تھے ۔

ganggang

یہ گروپ ضرورت مند لوگوں کو جھانسا دیتے ہیں اور   ان کے اعضاء نکال کر فروخت کر تے  ہیں۔ ڈاکٹروں اور دیگر مقامی منظم گروہ  کی مدد سے لوگوں کو گردے اور جگر کے اعضاء کے بدلےمحض چار لاکھ کی رقم دی جاتی ہے۔

gang-2gang-2

گروہ کے خلاف پنجاب ٹرانسپلانٹیشن آف ہیومن آرگنز اینڈ ٹشوز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ منظم گروہ کے غیر ملکی رابطوں کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے