English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن کا 20 ستمبر کو آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان

القمر

 اسلام آباد: اپوزیشن نے 20 ستمبر کو کل جماعتی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا، رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی نے کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس بلاول ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اکرم درانی کی زیر صدارت 11 اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی اتحاد چھوڑنے والی بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک کے حوالے سے  مشاورت اور مختلف تجاویز  پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں چھوٹی جماعتوں کے نمائندوں نے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے کردار پر سوالات اٹھا دیئے، اراکین کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے پہلے بھی اپوزیشن کا کھل کر ساتھ نہیں دیا، اب کیا گارنٹی ہے کہ دونوں جماعتیں اس بار مشترکہ اپوزیشن کو دھوکا نہیں دینگی؟۔ جس پر  پی پی اور (ن) لیگ اراکین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جو مشترکہ فیصلہ کرے گی اس کے ساتھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھرپور گلے شکووں کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق ہوگیا۔ رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمیٹی کے کنونیئر اکرم درانی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا اجلاس کافی دنوں بعد ہوا ہے، ملک کے لیے اپوزیشن کا متحد ہونا ضروری ہے،  اپوزیشن کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔

اکرم درانی نے  بتایا کہ 20 ستمبر کو کل جماعتی کانفرنس بلاول ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی، اے پی سی ایجنڈے میں آزاد و شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، ایسے الیکشن جن میں مداخلت نہ ہو، مشاورت چل رہی ہے کہ موجودہ حکومت ایک دن بھی نہ چلے، ان ہاؤس تبدیلی کرنی ہے یا کچھ اور اے پی سی طے کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے