English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی اطلاعات مستعفی ہونے کا فیصلہ

القمر

 اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے سبکدوش ہوجاؤں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات کےعہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ اپنا استعفی وزیراعظم کو پیش کریں گے، جب کہ عاصم سلیم باجوہ بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی کام جاری رکھیں گے۔

اس حوالے سے لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہےمعاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے سبکدوش ہوجاؤں، اپنےاستعفےکےبارےمیں وزیراعظم سے بات کروں گا۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پرکام کرتا رہوں گا، سی پیک منصوبے پرپوری توجہ دینا چاہتا ہوں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے