English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر احتجاج

القمر

 اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینیئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں اور توپوں سے گولہ باری کی، بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام اور خلاف ورزی کی تحقیقات کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 5 ستمبر کو راکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان طارق زخمی ہوگیا تھا جب کہ رواں برس بھارتی افواج 2 ہزار 158 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک  17 شہری شہید اور 168 زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے