ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین کا کورونا کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف

 اسلام آباد: یورپی یونین نے کورونا وائرس وبا کی روک تھام میں پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر  اندرولا کامینارا نے  کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن ، ٹیسٹنگ اور کورونا کیسز کا سراغ لگانے کے لیے اختیار کی گئی حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

یورپی یونین کی سفیر نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل اور آبادی کےپس ماندہ طبقات کی مشکلات کے ازالے کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کو بھی سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں