English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف نیب کی درخواست جمع، سماعت کیلیے مقرر

القمر

 اسلام آباد: نیب نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کرنے اور ضمانت منسوخی کے لیے درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل کرا دی۔

ایکسپریس کے مطابق نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت ختم کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے تکنیکی اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست نیب کو واپس کر دی تھی۔

نیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ جمع کرا دی ہے جسے 15 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے سزا معطلی اور ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا، بیرون ملک جا کر مفرور ہونے کے باعث وہ اس رعایت کے مستحق نہیں رہے، لہذا نواز شریف کی ضمانت ختم کی جائے۔

درخواست پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ 15 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے