English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں جج اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر میں ہاتھا پائی

القمر

 اسلام آباد: ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم اور ایڈیشنل سیشن جج میں ہاتھا پائی ہوئی ہے جس کے بعد پولیس چوہدری خرم کو اپنے ہمراہ تھانے لے گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون میں KA 004 اور AOB992 کی نمبر پلیٹ والی 2 گاڑیوں کے ڈرائیورز کے درمیان کراسنگ کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ KA 004 کی نمبر پلیٹ والی گاڑی تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم چلارہے تھے جب کہ دوسری گاڑی AOB992 کو ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر ڈرائیو کررہے تھے۔

دفتر خارجہ کی عمارت کے سامنے واقع پیٹرول پمپ پر دونوں گاڑیاں پہنچیں تو چوہدری خرم نے ایڈیشنل سیشن جج کو تھپڑ مارے جس پر ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر نے پستول نکال کر فائرنگ کردی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اپنے ہمراہ چوہدری خرم کو پولیس اسٹیشن لے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے