ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مری میں سیاح فیملی پر تشدد کرنے والے 3 مرکزی ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس نے مری میں سیاح فیملی پر تشدد کرنے والے 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق سیاح فیملی پر تشدد کرنے والے ریسٹورنٹ کے منیجر سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، 10 میں سے 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان عدنان عباسی، ذوالفقار علی اور رانا حسنین کو تھانہ مری منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں