English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

القمر

 راولپنڈی: شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گڑیوم میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کئی دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گڑیوم میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ اس دوران اہم دہشت گرد کمانڈر احسان سنڑے اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

احسان سنڑے دہشت گردی کی کئی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، اس کے علاوہ وہ ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا۔ احسان سنڑے حال ہی میں شکتو کےعلاقے میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا، ان حملوں میں لیفٹیننٹ ناصر اور کیپٹن صبیح سمیت پاک فوج کےکئی جوان شہید ہوئے تھے، احسان سنڑے سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے