آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا امن اور علاقائی رابطوں کے لیے وژن واضح ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
…and ongoing Afghan Reconciliation Process were discussed during the meeting. The visiting dignitary greatly appreciated #Pakistan‘s role in the ongoing peace process and said that it could not have succeeded without Pakistan’s sincere and unconditional support. (2/3) pic.twitter.com/ix4ovROgmM
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 14, 2020
زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی سنجیدہ اور غیر مشروط حمایت کے بغیر کامیابی ممکن نہ تھی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا امن اور علاقائی رابطوں کے لیے وژن واضح ہے، قومی طاقت کے تمام عناصر متحد ہو کر وژن کو حقیقت کی شکل دے رہے ہیں۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ خطے میں دیرپا امن، ترقی اور استحکام کو یقینی بنا رہے ہیں۔
