English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کا انجینئر طیارے سے گرکر زخمی

راولپنڈی: اسلام آباد آئیر پورٹ پر پی آئی اے کا انجینئر جہاز سے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا  انجینئر  جہاز کی مرمت کرتے ہوئے جہاز سے گرا جس کے باعث اسے شدید چوٹیں آئیں، زخمی انجینئر زکریا قریشی کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا قریشی پارکنگ نمبر 19 پر جہاز کی مرمت کررہا تھا جب کہ انجینئر زکریا کو اندرونی چوٹیں لگی ہیں، علاج معالجہ جاری ہے اور ان کی حالت خطرے میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے