اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف بل پر اپوزیشن نے ایک بار پھر قومی مفاد کے منافی رویہ اختیار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھاکہ عمران خان کی قیادت میں قومی مفاد کی قانون سازی سےپاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے، اور پاکستان گرے لسٹ سے ضرور نکلےگا۔
عمران خان کی قیادت میں قومی مفادکی قانون سازی سےپاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے۔بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کے سیاہ خواب دیکھنے والے مذموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان گرے لسٹ سے نکلےگا۔اپوزیشن نے ایک بار پھر قومی مفاد کے منافی رویہ اختیار کیا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) September 17, 2020
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نے ایک بار پھر قومی مفاد کے منافی رویہ اختیار کیا، ملک دشمن عناصر اور بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کے سیاہ خواب دیکھنے والے مذموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
