English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب کے 44 شوگر ملز مالکان ریکارڈ سمیت طلب

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے 44 شوگر ملز مالکان کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق شوگر ملز مالکان کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2 ہفتوں کےدوران شوگر ملز مالکان کے خلاف 2ہزار507 شکایات موصول ہوئیں،ان میں سے ایک ہزار363 شکایات گنے کے متعین کردہ ریٹ سے کم قیمت دینے کےحوالے سے تھیں۔ گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ کسانوں کا استحصال ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

ان مزید کاکہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن صوبہ بھر میں گنے کے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے کھلی کچہریوں کا اہتمام کررہا ہے، اینٹی کرپشن کسانوں کے ساتھ برسوں سے ہونے والی ہونے والی زیادتی کا ازالہ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے