English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

باجوڑ سیکٹر پر سرحدپار سے فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی شہید

راولپنڈی: ضلع باجوڑ سیکٹر میں افغانستان سے فائرنگ میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ سیکٹر میں واقع چیک پوسٹ پر رات گئے افغانستان سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی صابر شاہ شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ باقاعدگی سے اٹھا رہا ہے، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے