English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کی کشمیر کی حمایت پر بھارت کا شدید ردِعمل

نئی دہلی: اقوام متحدہ میں ترک صدر طیب اردوان کے جموں و کشمیر کے حوالے سے بیان پر اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے سخت احتجاج کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ترومورتی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اردوان کے بیان پر ٹوئیٹ کے ذریعے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کااحترام کرنا آنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں ترک صدر کی مداخلت قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے۔

واضح رہے ترک صدر رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد اور بھی سنگین ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے