English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی ایک روپیہ 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

القمر

 کراچی: نیپرا نے بجلی کے نرخ ایک روپیہ 62 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوام زائد بل ادا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں کیوں کہ نیپرا نے بجلی ایک روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا جس کے تحت بجلی صارفین پر 165 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اضافے کا فیصلہ اکتوبر 2019ء سے مارچ 2020ء کے عرصے کے لیے کیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق حکومتی نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا۔ مالی سال 2020ء کی دوسری سہ ماہی کے لیے 73 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی گئی جبکہ مالی سال 2020ء کی تیسری سہ ماہی کا 91 ارب 80 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے