ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران سے گرفتار 248پاکستانی لیویز کے حوالے

تفتان(آن لائن)پاک ایران بارڈر تفتان سے متصل راہداری گیٹ پر ایرانی سیکورٹی فورسز نے 248 پاکستانی لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران کے مختلف شہروں میں بغیر سفری دستاویزات کے سفر کے دوران ایرانی سیکورٹیفورسز نے 248 پاکستانی گرفتار کر لیے جو بہتر روزگار کی تلاش میں ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے۔ ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر راہداری گیٹ تفتان کے انچارج میر الہی بخش نوتیزئی کے حوالے کردیا ۔ محکمہ صحت کے عملہ نے راہداری گیٹ پر گرفتار پاکستانیوں کی اسکریننگ کی لیویز انتظامیہ کی ابتدائی تفتیش کے بعد تمام گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں