ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں کراٹے کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ شروع

کوئٹہ (جسارت نیوز)جان لیوا کو رونا وائرس پر کنٹرول پانے کے بعد حکومت کی جانب سے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کے اعلان کے بعد جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام کراٹے کی ٹریننگ دوبارہ شروع ہونے پر کھلاڑیوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اُٹھے۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علمدار روڈ پر واقع تاجئی خان اسپورٹس کمپلیکس میں جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کا کراٹے ٹریننگ کیمپ بڑے جوش وخروش سے جاری ہے ٹریننگ سیشن میں جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر سینسی حسین علی چنگیزی بلیک بیلٹ فائیو ڈان،سیکرٹری جنرل سینسی عبداللہ چنگیزی اور کراٹے کے نام ورکوچ خادم حسین ہزارہ بھی موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں