English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی سے کراچی کی محرومی نہیں دیکھی جاتی، ہمیں ہمارا حق دو، حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حا فظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی حقوقِ مارچ کی تحریک اس لیے چلا رہی ہے کیونکہ ہم سئ یہ محرومی نہیں دیکھی جاتی، جماعت اسلامی تماشا نہیں دیکھتی رہے گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شاہراہ قائدین پر حقوقِ کراچی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مارچ میں شریک  وکلاء، علماء، ڈاکٹرز، انجینئر، تاجر، صنعتکار، طلباء، اقلیت برادری، خواتین و مرد حضرات کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ شہر کراچی جس مسائل سے دوچار ہے، ان کو تاجر اور صنعتکاروں نے سامنے رکھ دیا ہے، اس ملک کو چلانے والوں اس شہر کو دیکھو تو صحیح، یہ وہ شہر ہے جو پورے ملک کو چلاتا ہے، جو شہر کراچی 67 فیصد ٹیکس دیتا ہے، اسی شہر کو پانی، بجلی اور گیس سے محروم کررکھا ہے، ارباب اختیار نے اس شہر کیئے کچھ نہیں کیا، حکمران کراچی کیلئے کیا سوچتے ہیں وہ حالیہ بارشوں نے ایکسپوز کردیا ہے، ان حکمرانوں نے مل کر اس شہر کو برباد کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کی نمائندگی وہ کرتے رہے جو اس کی آبادی کو کم کرتے رہے، کراچی سے پانی چھینا گیا،کراچی کی معیشت کا پہیہ جام کیا گیا، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حقوقِ مارچ کی تحریک اس لیے چلا رہی ہے کیونکہ یہ محرومی نہیں دیکھی جاتی، جماعت اسلامی تماشا نہیں دیکھتی رہے گی، جماعت اسلامی کراچی کے ساتھ قلب و روح کا رشتہ رکھتی ہے، جماعت اسلامی نے جب کراچی کی قیادت کی ہے تو کراچی میں ترقی ہوئی ہے، عبدالستار افغانی نے کراچی کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا مریخ پر جانے کا سوچ رہی ہے، یہاں کراچی والوں کی گنتی صحیح نہیں ہو رہی، کراچی کی جعلی مردم شماری کی گئی، جب اومنی گروپ کو گیس کی رکاوٹ آ رہی تو پیپلز پارٹی پورے شہر میں احتجاج کررہی تھی، پیپلز پارٹی نے کراچی کی مردم شماری کو لے کر کبھی احتجاج کیوں نہیں کیا، مردم شماری سے مالی مسائل اور انفراسٹرکچر کا تعلق ہے، دنیا میں ہر منصوبے کا ماسٹر پلان بنتا ہے، ماسٹر پلان میں سب سے اہم چیز آبادی ہوتی ہے، اس آبادی کی گنتی ہی صحیح نہیں کی گئی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی دوبارہ سے درست مردم شماری کرائی جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کاہ کہ ہمیں ہمارا حق دو، ہمیں خیراتی مت سمجھو، کراچی کو بااختیار شہری حکومت دو، کراچی کی 3 کروڑ لوگوں کا حق مانتے ہیں۔ا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے